جیکب آباد، 24جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے سرکاری املاک پر قبضہ ختم کروانے کے لیے ہیوی مشیری بلا کر قبضوں کو مسمار کروا دیا۔ جیکب آباد میں سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کے خلاف وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ میڈم ملیحہ سومرو نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غنضفر علی قادری کو کمپلینٹ لکھی تھی کے سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو ہٹایا جائے اور قبضہ مافیہ کے خلاف مقدمے درج کروائے جائیں،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غنضفر علی قادری نے میڈم ملیحہ سومرو کی لکھی کمپلینٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعہ بھر میں سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو مسمار کرنے کے لیے بذات خود شہر میں کیے گئے قبضوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچ گئے،جیکب آباد سٹی میں کیے گئے سرکاری املاک پر بنے گھروں کو مسمار کروایا دیا گیا جہاں پر قبضہ مافیہ پہنچ گئے اور کچھ وقت کی مہلت مانگی گئی لیکن ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے ایجوکیشن ورکس اور لیٹریسی دفاتر کے سامنے بنائے گئے غیر قانونی قبضوں کو مسمار کروادیا گیا ہے۔
وی این ایس، جیکب آباد











