گھوٹکی: عمر طفیل نے ایس پی کا چارج سنبھال لیا

150

گھوٹکی، 09 جولائی ( اے پی پی): عمر طفیل نے جمعرات کے روز کوایس ایس پی گھوٹکی کا چارج سنبھال لیا ہے، ایس پی آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں انہوں نے نے تمام ہیڈ آف برانچز سے میٹنگ کی اور کہا کہ تمام اسٹاف ایمانداری ، نیک نیتی ، اور محنت سے کام کرے کسی کی کوئی بھی شکایت ملی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، نئے ایس پی عمر طفیل  نےمزید کہا کہ میرے پاس ایمانداری نیک نیتی اور محنت سے کام کرنا ہوگا، ہر اچھے اور غلط کام کی سزا جزا ہو گی۔ پولیس کے کسی بھی جوان کا کوئی مسئلہ ہو تو میرے روبرو پیش کیا جائے، اس کا مسئلہ سن کے اسکو حل کیا جائے گا، ایس ایس پی نے اکاؤنٹنٹ کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی پولیس افسر یا کسی پولیس اہلکار کی تنخواہ یا کوئی اور مسئلہ ہو تو اسے بلا تفریق فوراً حل کیا جائے۔

 وی این ایس،گھوٹکی