عید میلاد النبی ﷺ کی آمد،راولپنڈی کا اندرونِ شہر عشقِ رسول ﷺ کے رنگ میں رنگ گیا

7

راولپنڈی، 24 اگست (اے پی پی): عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر راولپنڈی کا اندرونِ شہر عشقِ رسولﷺ کے رنگ میں رنگ گیا ہے اور لوگ اپنے روایتی انداز میں عید میلاد النبی ﷺ منا رہے ہیں۔

گلیاں اور بازار سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت آرائشی روشنیوں سے سجائے جا رہے ہیں، جبکہ جشنِ میلادؐ کی تیاریوں کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

مساجد، بازاروں اور گلی محلوں میں درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبولؐ اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محافل کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جبکہ عاشقانِ رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں اس بابرکت دن کی خوشیوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

اندرونِ شہر کی یہ روشنیاں صرف سجاوٹ نہیں، بلکہ محبتِ رسولﷺ کا وہ اظہار ہیں جو دلوں کو منور کر رہا ہے۔