عارفولا،28جولائی (اے پی پی ):ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر تحصیل عارفوالا میں سرکاری ملازمین اور کرونا ٹائیگر فورس کے ممبران سمیت دیہی و شہری افراد کے ہیپاٹائٹس A اور B کے مفت ٹیسٹ کیے گئے۔
ٹیسٹ لینے کے لیے ٹائیگر فورس کے ممبران کی طرف سے مختلف گاؤں میں عارضی کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ٹیسٹ کے نمونہ جات حاصل کیے گئے۔
اس موقع پر ٹائیگر فورس کے فوکل پرسن ارشاد باری نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے تحصیل بھر میں مختلف مقامات پر مفت ٹیسٹ کی سہولت کے لیے بلڈ کولیشن کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ ہیپاٹائٹس مرض سے بچائو کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔
وی این ایس، عارفولا