صوبائی وزیر تعلیم  کا پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبلیٹیشن پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ

151

لاہور، 28 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پروگرام مینجمنٹ  امپلیمینٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد  راس کو پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ  دی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر مراد راس کا کہنا  تھا کہ 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے،منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس  نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں کم وقت میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے جبکہ کسی بھی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وی این ایس ، لاہور