وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا ہرنائی کاہنگامی دورہ

0
74

ہرنائی، 10 اگست (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی کاہنگامی دورہ کیا۔سردار یارمحمد رند,ضیاءلانگو, سلیم کھوسہ,محمد خان لہڑی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ ہرنائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلی ترین, ڈپِٹی کمشنر ہرنائی نے استقبال کیاڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے وزیراعلی کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی وزیراعلی بلوچستان نے متاثرین کی بحالی اور نقصانات ازلہ کیا جائے گا اور ہدایت کی کہ سروتی حفاظتی بند,کلی مرزاءجفاظتی بند کی تعمیراتی کو جلدسے جلد مکمل کیاجائے۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے صوبائی حکومت کی اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلی ترین نے وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان کا ہرنائی کا دورہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

 وی این ایس کوئٹہ / محمد بلال اعوان/فاروق