ملتان،14 اگست (ا ے پی پی ): یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم ٹائیگرز ریلیف فورس کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سربراہ وزیر اعظم ٹائیگرز ریلیف فورس ڈاکٹر حافظ مشتاق احمد نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کے والنٹیئرز کے طور پر قوم کو ہر قسم کے ریلیف فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ہم اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں،ہم وزیراعظم اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
اس موقع پر فرحان علی خان،فیصل محمود،رانا مغیث عثمان،رانا عدیل و دیگر بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔