غذر،14اگست(اےپی پی ):ملک بھر کی طرح شہیدوں اور غازیوں کے سرزمین ضلع غذر میں یوم آزادی پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں یادگار شہداء پارک گاہکوچ میں پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے چاک و چو بند دستے نے شہداء کے یادگار پر سلامی بھی دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم عبدلجہان تھے، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ر ثنااللہ ، ایس پی غذر کے علاوہ دیگر تمام سرکاری اداروں کے سربران کے ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوسرے جانب غذر کے نوجوانوں نے دریائے غذر کے موجوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے یوم آزادی پاکستان منایا جبکہ گاہکوچ شہر میں عوام کی جانب سے یوم آزادی پاکستان ریلی بھی نکالی گئی ۔











