آرمی چیف کی سینئر حاضر سروس ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات، قومی سلامتی امور اور درپیش چیلجنز پر تبادلۂ خیال

104

 

 اسلام آباد،04اگست(اے پی پی): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کا دورہ ، کور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی کی صورتحال، امن و استحکام کو بہتر بنانے کے اقدامات، درپیش چیلنجوں اور مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی۔

 اس موقع پر شرکاء ملاقات نے متعدد تجاویز کا تبادلہ کیا اور اس خصوصی ملاقات کے انعقاد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں جنرل جہانگیر کرامت (ریٹائرڈ) ، جنرل احسن سلیم حیات (ریٹائرڈ) ، جنرل طارق مجید (ریٹائرڈ)، جنرل راشد محمود (ریٹائرڈ) اور جنرل راحیل شریف (ریٹائرڈ) بھی موجود تھے۔

 قبل ازیں، کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

وی این ایس،اسلام آباد