احمدپورشرقیہ، 05 اگست (اے پی پی): بہاول پور میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا گیا۔کمشنر آفس سے فرید گیٹ تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں اراکین اسمبلی سمیع اللہ چوہدری، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چوہدری، کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، آر پی او زبیر دریشک، ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک، ضلعی صدر پی ٹی آئی تحسین نواز گردیزی،صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر، قیوم اعظم، رانا سلیم احمد، ٹائیگر فورس کے رضاکار، سیاسی و سماجی رہنما، سرکاری افسران و ملازمین اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء ریلی نے کمشنر آفس کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
شرکاء ریلی نے بازوؤں پر کالی پٹیاں سمیت بلیک کیپ اور بلیک ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں ہندوستانی فوج اور مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔
شرکاء ریلی نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
اے پی پی/سید آصف علی بخاری/حامد











