کرفیو اور طاقت کے زور پر مودی سرکار کشمیریوں کی حق کی آواز کو نہیں دبا سکتی: وزیر اعلیٰ   بلوچستان

89

 

کوئٹہ، 05 اگست (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام کمال  خان  نے   کہا ہے کہ بھارت نے ایک سال قبل کشمیر کی خود مختاری کو ختم کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی اور مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا گیا ہے، بھارت کرفیو اور طاقت کے زور پر مظلوم  کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا ،پانچ اگست کے دن پوری دنیا نے بھارتی دہشت ووحشت کے خلاف بھرپور آواز اٹھی ہے۔

یوم استحصال مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں منعقدہ  تقریب سے خطاب میں  وزیر اعلیٰ بلوچستان   نے  کہا کہ بلوچستان کے عوام گذشتہ ایک سال سے اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مشکل حالات میں بھی کھڑے ہیں،پاکستان کا نیا نقشہ قوم کو آگے بڑھنے کے جذبے کا پیغام دیتا  ہے ، کشمیری عوام اور شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ اہل بلوچستان کا عملی کردار ان کے ساتھ رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء اور اراکین  اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگی جام ہے،بلوچستان کی ہر سیاسی جماعت کا اپنا نظریہ ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سب ایک جان ہیں۔

اے پی پی /بلال/نورین