انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری، گزشتہ6 ماہ میں 11 لاکھ16 ہزار 739  ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیا گیا

84

اسلام آباد ، 21 اگست (اے  پی پی ): ملک بھر میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے ، گزشتہ چوبیس  گھنٹوں میں ملک بھر میں 2  لاکھ 33 ہزار 282ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا  گیا ۔

گزشتہ چوبیس   گھنٹوں میں سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں ایک  ہزار 102 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا  جبکہ گزشتہ6 ماہ میں 11 لاکھ16 ہزار 739  ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی  دل کا  خاتمہ کیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول  سنٹر  کے  مطابق  پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا  خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل اب بھی  موجود ہے ۔