شجاع آباد، 21 اگست (اے پی پی ): ریسکیو1122 سینٹر میں اہلکاروں کا فٹنس ٹیسٹ کیا گیا،جس میں تمام ریسکیو1122 کے تمام ٹیم ممبرز نے 8 منٹ میں ایک میل دوڑ لگائی، پش آپس لگائے۔
اس موقع پر محمد شاہد کوآرڈینیٹراسٹیشن نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ ،پش آپ، وزن سمت دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔فٹنس ٹیسٹ کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی صلاحیت چیک کرنا تھا ۔فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ ہوتاہے جبکہ فٹنس کی کمی کو پورا کرنے کےلیے اہلکار محنت کرتے ہیں ۔
انچارج ریسکیو آفتاب ملک نے کہا کہ تمام ریسکیو ٹیم فٹ ہے ،روزانہ کی بنیاد پر انکی ایکسرسائز چلتی رہتی ہے۔











