ایبٹ آباد،05اگست(اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا اقوام عالم نوٹس لے، کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم دنیا بھر کے سامنے آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج سے ایک سال قبل کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کی نا کام کوشیش کی،بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی مزمت کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت کی کشمیر پر مظالم کی لمبی داستان ہے, پاکستان کی عوام حریت رہنماوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وی این ایس، ایبٹ آباد











