ایبٹ آباد؛ جلال بابا آڈیٹوریم میں  یوم پاکستان کی  تقریب ، ڈی آئی جی ہزارہ کی شرکت

126

ایبٹ آباد، 14 اگست (اے پی پی ):کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود اورڈی آئی جی ہزارہ نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا، کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی سی ایبٹ آباد و دیگر محکمہ جات کے افسران اور ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے اس موقع پر قومی ترانہ کیساتھ پاکستانی جھنڈے کو سلامی پیش کی۔

 ڈی آئی جی ہزارہ نے کمشنر ہزارہ کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا آزادی پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں، ہماری ماؤں بہنوں، بیٹیوں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے لیکن ایک جذبہ آزادی تھا جس نے اتنی قربانیوں کے باوجود بھی حوصلہ پست نہیں ہونے دیئے اور سب کے زبان پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور لیکر رہے گے پاکستان کے نعرہ بلند تھے اور اس جذبہ آزادی نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سربراہی میں اور حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے خواب کو پورے کرنے کیلئے دن رات کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے چودہ اگست 1947 بمطابق 27رمضان المبارک کو یہ پیارہ وطن پاکستان حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اس ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور حفاظت کیلئے اپنے تمام تر اختلافات خواہ وہ کیسے بھی ہو کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ جیسے پوری قوم میں یکجا ہوکر دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ثابت قدم رہتے ہوئے پاکستان کو کافی حد تک دہشتگردی سے پاک کردیا ہے ایسے ہی ہمیں ہر محاذ پر ایک قوم بن کر کھڑا ہونا ہوگا  ہمارے ملک کی کل آبادی کا تقریبا 64فیصد حصہ یوتھ پر مشتمل ہے اب اس یوتھ نے کو آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں انہوں نے اس ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے۔ اب یوتھ نے پاکستان کی طاقت بن کر دنیا کے سامنے آنا ہے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔ ہزارہ پولیس جلد ڈرگ فری ہزارہ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کرے گی تاکہ ہزارہ کو منشیات کے پاک کیا جائے اور اس نوجوان نسل کو اس لعنت سے پاک کیا جائے اس کیلئے نوجوان نسل نے اپنی پولیس کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

 تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارہ نے مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کیے۔