ملتان؛ پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی  نے جشن آزادی بھر پو ر انداز سے منایا

150

ملتان ،14 اگست (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے جشن آزادی کے موقع کو بھر پو ر انداز سے منایا، اس سلسلے میں مختلف چوکوں کی سجاوٹ، تین  ہزار  سے زائد پودوں کی تقسیم اور ہیڈ آفس کو  سبز حلالی پر چموں اور رو شنیوں سے آراستہ کیا گیا۔

پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے اہم شاہراہوں جن میں ناردن بائی پاس،گھنٹہ گھر قعلہ کہنہ،ڈیرہ اڈا چوک اور آرٹس کونسل چوک  اور عید گاہ گرین بیلٹ کی خوبصورت سجا وٹ کی گئی جبکہ   چوکوں پر قو می ہیروز اور اہم عمارات   کی تصاویر آویزاں کی گئی ہے۔

پی ایچ اے ہیڈ آفس پر بھی سبز اور سفید روشنیاں  لگائی گئی اور  جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر عوام میں مختلف چوکوں پر سٹالز لگا کر پودے تقسیم کیے گئے۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ,ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز اقبال سیفی اور ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر غلام نبی نے عوام میں پودے تقسیم کیے۔