بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے تاریخ ساز ریلی کا انعقاد

567

جرمنی ، 15 اگست  ( اے پی پی): ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی اور پشتون آرگنائزیشن یورپ نے مشترکہ طور پر جرمنی کےمشہور  شہر فرینکفرٹ میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے آج ایک تاریخ ساز ریلی نکالی۔ یہ ریلی فرینکفرٹ کے مشہور ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اورفرینکفرٹ میں بھارت کے کونسلیٹ کے باہر ختم ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس ریلی کی قیادت ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر بٹ نے کی جبکہ چوہدری پرویز اقبال لوسر، چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدرعرب گل اور نوید خان چئرمین نے بھی خصوصی طور پر اس تاریخ ساز ریلی میں شرکت کی۔ سکھ برادری نے خاص طور پر حصہ لے کر بھارت کےدہشت گرد چہرے کو بے نقاب کیا۔بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیےاب تک کیے  گئے مظاہروں میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

اس تاریخ ساز ریلی میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے بھر پور شرکت کی۔ گورچانک سنگھ گورایا کو کوآرڈینیٹر واروک پارلیمینٹ، چوھدری یونس سینئروائس پریذیڈنٹ پی پی پی، حاجی شبیر ، چوہدری شپال ،حاجی افتخار رددین،طفیل بٹ، مرزاراسب سید وجوہخسن جعفری ،منظور بٹ ،رانا وسیم،  ظفر حسین ، شہزادہ عالم، وجیہ الحسن اورجاوید قادری نے خصوصی شرکت کی۔ مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد بھارت دہشت گرد کے نعرے لگاۓاورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی  انسانی حقوق کی پامالی اور بھارت کے دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کیا۔