تھرپارکر،21 اگست (اے پی پی ): محرم الحرام میں امن امان کو کو برقرار رکھنے، امام بارگاہوں کی سیکیورٹی اور جلوسوں کہ روٹس کا جائزہ لینے کیلئے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر حسن سرادر نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا گیا ہے اس مقصد کے لئے ایس ایس پی آفس تھرپارکرمیں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور حفاظتی انتظامات کے لئے 800اہلکار سیکیورٹی پر معمور کئے جائیں گے۔
اجلاس میں امام بارگاہوں کے منتظمین کی جانب سے درپیش مسائل کے حل اور ضلع انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔











