ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت اجلاس، تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

82

بورے والا ،21 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن  ریٹائرڈ  وقاص رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کروانے اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق بغیر کسی دباو کے کاروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا کہ سرکاری اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کر ایا جائے گا تمام محکمے اپنی سرکاری اراضی اور فیلڈ آفیسرز کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں کہ اگر کہیں بھی سرکاری اراضی پر قبضہ ہوا ہے

یا تجاوزات کی گئی ہیں تاکہ اس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری اراضی کا تحفظ کریں اور کسی بھی شخص یا گروہ کو سرکاری اراضی یا اثاثوں پر قابض نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی قسم کی تجاوزات کرنے دیں۔

اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔