جدہ ؛پاکستان قونصلیٹ کے  نئے پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی  کے اعزاز میں عشائیہ کا  انعقاد

534

 

جدہ ، 30اگست (اے پی پی ):پاکستان قونصلیٹ جدہ کے  نئے پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی  کے اعزاز میں  پاک سعودی میڈیا فورم کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ، جس میں  سعودی پرنٹ میڈیا   اور  سوشل میڈیا کے اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر  فورم کی چئیرمین خدیجہ ملک نے  پریس قونصلر کی جدہ تعیناتی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ میڈیا کے ساتھ بہترین روابط کے نتیجے میں سعودی عر ب اور پاکستان کے درمیان قربتوں میں اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب میں گزشتہ چالیس سے مشیر میڈیا  منصور نظام الدین نے کہا کہ پاکستان اور  سعودی عرب لازوال دوستی لامتناہی ہے اور  سعودی عوام و پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے بے پناہ احترام  ومحبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  خادم الحرمین الشرفین  شاہ سلمان  اور  شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کو قدر  اور  ایک بہترین دوست کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا  امید ہے کہ  حمزہ گیلانی  سعودی عرب میں اپنی موجودگی کو  پاک سعودی  تعلقات کو مزید مضبوط کرینگے، اس سلسلے میں سعودی میڈیا  انکے ساتھ ہر قدم پر تعاون کریگا۔

سعودی سوشل میڈیا کی سرگرم صحافی  عاتکہ ملا نے  اپنے خطاب میں سعودی میڈیا کی جانب سے ہر تعاون کا یقین دلایا۔

پریس قونصلر حمزہ گیلانی نے پاک سعودی میڈیا کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے  جب میڈیا سے تعلق رکھنے والے  تجربہ کار  لوگ سامنے آئینگے تو  نہ تجربہ لوگوں کو میڈیا میں جگہ نہیں ملے گی،  سعودی میڈیا  سے پاکستان کیلئے بہتر  تعلقات قائم کرنا  میری ذمہ داریوں میں اہم ذمہ داری ہے۔

 اس موقع پر  شرکاء نے کھڑے ہوکر  پاکستان زندہ باد اور پاک سعودی دوستی کے  نعرے بھی لگائے اور سب نے ملکر  کیک کاٹا۔

عشائیہ میں  صباح الحربی، عروج اصغر، خالد مرضاح، ماہر  عبدالوہاب،  ھنان زمزمی،  عبدالرحمان بیمہ،  عبدالعزیز سندی،  اور  محسن سندی نے بھی شرکت کی جبکہ  شرکاء کیلئے  ناصر السید نے  چاکلیٹس کے  تحائف بھیجے۔

پاک سعودی میڈیا نے  پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اور  جنرل سیکریٹری  جمیل راٹھور کو بھی خصوصی طور پر  دعوت دی۔

 اس موقع پر  حمزہ سلیم گیلانی کا  لکھا ہوا  قومی گیت  بھی  شرکاء کو سنایا گیا۔