کوہلو، 11 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا آغاز ہو گیا،کوہلو یوتھ فورم کی جانب سے جشن آزادی موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ فضاء پاکستان زندہ باد اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔ ریلی یوتھ آفس سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
وی این ایس ، کوہلو