جعفرآباد، 05 اگست(اے پی پی):ملک بھر کی طرح جعفرآباد کی مختلف تحصیلوں ڈیرہ اللہ یار ، اوستہ محمد اور گنداخہ میں بھی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے، ریلیاں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مزدور چوک پر پہنچی جہاں پر جلسے کی شکل اختیار کر گئیں۔
ریلی سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک سال سے کشمیر میں جو بربریت قائم کررکھی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جس دن کشمیر بنے گا پاکستان۔
اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد سمیت کشمیری مسلمانون کے حق میں فلگ شگاف نعرے بھی بلند کیئے گئے
وی این ایس ، ڈیرہ مراد جمالی











