جماعت علماءاسلام کی جانب سے یوم استحصال  کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

109

کوئٹہ، 05 اگست (اے پی پی): جماعت علماءاسلام کی جانب سے یوم استحصال مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی۔ ریلی ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں نکالی گئی ،جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی۔

 ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور فضاءکشمیر بنے کا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی ، شرکاءنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی انتہاپسند ہندونواز سرکار نے کشمیر میں ایک سال سے کرفیو لگا رکھا ہیں اور کشمیری عوام کو گزشتہ ایک سال سے بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہیں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لیا جائے اور کشمیر کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔

اے پی پی / محمد بلال اعوان/حامد