خیرپور،05اگست(اے پی پی): کشمیری عوام پر بھارتی آرمی کی جانب سے ایک سال سے جاری ظلم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر سوک سینٹر سے پریس کلب خیرپور تک ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، رینجرز، روینیو، میونسپل سمیت ضلع کے تمام سرکاری غیر سرکاری تنظیمیں، این جی اوز، میڈیا، اقلیتوں، سول سوسائٹی کے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ آج کے دن کو کشمیریوں سے یکجہتی کے طور منایا جا رہا ہے ، اس دن کو انڈین آرمی نے کشمیریوں پر کرفیوں لاگو کیا تھا اور کشمیریوں پر انڈین آرمی کی جانب سے ظلم جاری ہے جو کے ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہے،ہیومن رائٹس کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام پچھلے سالوں سے ظلم برداشت کرتی آرہی ہے جس کو فورن بند کیا جائے،کشمیر ہماری شہ رگ میں شامل ہے، جس کی آزادی کے لئے ہم ہر وقت کوشاں ہیں اور اس ریلی میں موجود ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے کشمیری عوام ہمیں کتنے عزیز ہیں اور انہوں نے دعا کی کے ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا انڈیا کے ناپاک ارادوں کو کبھی بھی کامیاب نہں ہونے دیں گے۔
ریلی میں ڈی ایچ او خیرپور ، اے ڈی سی ون ، اے ڈی سی ٹو، ڈی ایس پی ، مختیارکار ، ڈی آئی بی انچارج اور دیگر سول سوسائٹی کے ہر مکتب فکر تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد