دیپالپور؛ اپنے ہی کم سن بھانجے کو اغوا  کرکے تاوان حاصل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

134

دیپالپور،23 اگست(اے پی پی ): اپنے ہی کم سن بھانجے کو اغوا  کرکے تاوان حاصل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار، تاوان کی رقم اور طلائی زیورات برآمد۔

ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ روز 10سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغوا کرلیا اس کے بعد بذریعہ فون ملزمان نے تاؤان 05لاکھ کا مطالبہ کیا، ملزمان کی جانب سے بچہ کو قتل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی کے لیے ورثاء کو نا معلوم نمبر سے کال کرتے ہوئےخوف زدہ کیا گیا۔

بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر قلب سجاد کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او نے ڈی پی او عمر سعید ملک کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈی پی او عمر سعید ملک نے   ایس ایچ او سٹی دیپالپور کی سربراہی میں خصوصی ٹٰم تشکیل دے دی اور ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر کو مانٹرنگ پر مامور کر دیا اور حکم دیا کہ تمام معاملات کو خفیہ رکھتے ہوئے ہر لحمہ کی پیش رفت سے مجھے آگاہ کیا جائے، ملزما ن کی گرفتاری کے لیے جو سائل بھی درکار ہوں گے فراہم کیے جائیں گے۔

 ایس ایچ او سٹی دیپالپور نے ایس ڈی پی او کی ہدایت پر روائتی اور سائنسی طریقو ں پر کارروائی کرتے ملزمان شاہد الطیف اور اعجاز احمد سکنہ 27/4Lکو گرفتار کرلیا ،ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان نے اغواء برائے تاوان کا جرم کرنے کا اعتراف کرلیا اور ملزمان سے اغواء برائے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی، ملزم شاہد الطیف مغوی بچے کا ماموں ہے۔

کامیاب کارروائی کرنے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کے لیے نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اے پی پی / رمضان اشرف /حامد