احمد پورشرقیہ؛ موٹروے  پولیس کی  جانب سے  عوامی   آ گاہی مہم   جاری

96

احمد پورشرقیہ،23اگست(اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر21میں گرین اینڈ کلین پاکستان ڈرائیو کے تحت شجر کاری جاری ہے ۔اسکے علاوه موٹرسائیکل سواروں کیلیے بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہےتاکہ موٹرسائیکل سواروں کو مختلف حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔علاوه ازيں پٹرول ،ڈیزل ،گیس اور دوسرے آتش گیر مادے لے جانے والے ٹینکرز اور گیس بوزرز پر انتباہات والے اسٹیکر لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پیچھے سے آنیوالی ٹریفک کو کسی بھی متوقع خطرے سے آگاہی حاصل ہوتی رہے

ڈی ایس پی موٹروے پولیس قمر شہزاد بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ نئے آنےوالے سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی میاں افشان امین روڈ سیفٹی کے متعلق بہت زیادہ حساس ہیں اور انکی خصوصی ہدایت پر چوبیس گھنٹے غنودگی کا شکار ڈرائیور کو ڈوزنگ رپٹ وہیل پروگرام کے تحت روک کر آرام کا موقع دیا جاتا ہے ،منہ دھلایا جاتا ہے ٹھنڈا پانی اور چاۓ پیش کی جاتی ہے اور کسی محفوظ مقام تک پہنچنےکیلیے چیونگم بھی دی جاتی ہیں تاکہ وہ کسی قریبی ہوٹل یا پٹرول پمپ پر پہنچ کر آرام کرسکیں۔اسکے علاوه PSV/HTV اور دوسری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کیساتھ میٹنگز کرکے انہیں اپنے ڈرائیورز کو اسمارٹ ڈیوائسز فراہم کرنے کیلئے حساسیت دلائی جارہی ہے جو ان ڈرائیورز کو اونگھ آنیکی صورت میں الارم بجا کر یا کرنٹ کے زریعے بیدار کرسکتی ہیں تاکہ ان ڈرائیورز کو حادثات سے بچایا جاسکے۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر کاشف اخلاق اور آپریشنل آفیسر میاں ممتاز بھی ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ نمبر 21کے ہمراہ تھے۔