پشاور، 14اگست(اے پی پی): ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جمعہ کی صبح منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ریلیف عامر لطیف اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر ریسکیو1122کے ڈی جی ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبے بھر کے ریسکیو سٹیشنز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ جشن آزادی پر ریسکیو1122 کے مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
ڈی جی ریسکیو1122 نے کہا کہ عوام الناس میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے آگاہی واک بھی جاری ہیں، عوام یوم آزادی پر کم از کم ایک پودا لگا کرسرسبز پاکستان میں کردار ادا کریں اور یوم آزادی پر زمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے تیزرفتاری سے اجتناب کریں۔