سبی،18اگست( اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرہ پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے، انسداد پولیو مہم 21اگست تک جاری رہےگی ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی محمد اکبر سولنگی نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے ، پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 25 یونین کونسل میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر،56 ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 48 فکسڈ سنٹر اور208 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے، پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن ،ویگن آڈہ،بس آڈہ،قومی شاہراہ سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔











