ملتان ، 18 اگست (اے پی پی ) : محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع بلمورس ہوٹل سے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا ، ڈینگی لاروا ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع ہوجانیوالے پانی سے برآمد ہوا۔ محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔
ہوٹل انتظامیہ کو48 گھنٹوں کے اندرکباڑ گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ہوٹل انتظامیہ کو پانی کی نکاسی کا نظام درست کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ 48 گھنٹوں کے اندر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو ڈینگی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا جبکہ ہوٹل منیجر کو وارننگ جاری کر دی گئی۔اس کے علاوہ ہوٹل میں موجودڈینگی لاروا تلف کر دیا گیا ہوٹل میں لارویسائڈنگ،آئی آر ایس اور سپرے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔











