سکھر:خیرپورمحرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں اور دیگر اہم امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس

128

 

سکھر،10 اگست(اے پی پی): محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں ، حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس خیرپور میں ڈپٹی کمشنر خیرپوراحمد علی قریشی کی زیر صدات منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خیرپورامیرسعود مگسی، رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عمران حیدر، اے ڈی سی ٹو ظفر عباس عباسی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین ابڑو،ایم ایس ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی عارف عباسی، شیعہ رابطہ کونسل کے صدر سید جعفر شاہ،ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل ، صحت،سیپکو، روڈز، ٹاﺅن کمیٹیوں کے چیئرمینوںسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شیعہ رابطہ کاﺅنسل کے میمبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی خیرپور نے آٹھوں تعلقوں کے اے سیز کو محرم کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ علماءسے مل کر درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی وزٹ کر کے صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم اور میونسپل کا کردار تمام اہم ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عمران حیدر نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس نے پہلے سے سنیپ چیکنگ سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران نیشنل ایکشن پلان اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

 ایس ایس خیرپو رامیر سعود مگسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے مضبوط حکمت عملی کے تحت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ تمام ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں پر مجالس اور پروگراموں کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا ۔

اطہر اللہ/فاروق