لاہور، اگست 20(اے پی پی): سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی، ضلع قصور کا دورہ کیا۔ چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر مقصود اختر نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریفنگ دی، سیکرٹری لائیوسٹاک نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے منہ کھر بیماری کے خاتمہ بارے جامع پلان تشکیل دیاجائے۔
سیکرٹری لائیوسٹاک نے اسی سال مال شماری مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی دی اور ادارے کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا فوری آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا۔
سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ ٹیکنیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور سروس رولز بارے مسائل فوری حل کئے جائیں۔











