شجاع آباد؛محرم الحرام  کے دوران امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے  کیلئے  امن کمیٹی کا   اجلاس

218

 

شجاع آباد،20 اگست(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی سربراہی میں محرم الحرام  کے دوران امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی کا   اجلاس  ہو ا ، جس میں  اے ایس پی سنگھار ملک، ایس ایچ او سٹی ریاض لوٹھر  اور دیگر افسران  سمیت  تمام مکاتب فکر  کے علماء اور مشائخ  اور  لائیسنس دار شریک ہوئے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے کہا کہ محرام الحرام میں امن و امان کا قیام انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے جامع انتظامی وحفاظتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد قیام امن  کیلئے  اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علمائے کرام و امن کمیٹی کے اراکین کا آپس میں ایک مثالی اتحاد اور تعاون ہے۔

اے ایس پی سنگھار ملک نے کہا کہ امن و امان،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھا جائیگا ۔انتظامیہ،پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مکمل کر لیا گیاہے۔انہوں  نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کے پرامن ماحول میں انعقاد کے لئےانتظامیہ وپولیس کی طرف سے انتظامی وحفاطتی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے گا۔