لاہور،7 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے 151کا جمعہ کو یہاں دورہ کیا جہاں انہوں نے حلقہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سڑک کے افتتاح کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت میں اس منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان ہماری منزل ہے، عوام نے خدمت کا جو مینڈیٹ دیا، اسکی لاج رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا نام ہے، یہ تبدیلی آکر رہے گی، تبدیلی کی منزل پانے کیلئے وزیراعظم کے سپاہی بن کر دن رات کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، کرپشن کے خلاف جنگ ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کرپشن سے پاک پاکستان قوم کے ہر فرد کی آواز ہے، ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرکے رہیں گے۔
اے پی پی /لاہور/قرۃالعین











