احمدپورشرقیہ، 10 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عوام الناس کا شعور اجاگر کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی سرویلنس بہتر انداز میں کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران وسٹاف ڈینگی کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کی سرویلنس بہتر انداز میں کی جائے اور تحصیل سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیاں فعال انداز میں کام کریں اور باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں۔وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق، فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ ذاکر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، ایڈمنسٹریٹر سسٹم نیٹ ورک عظیم ذیشان، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن سٹی چوہدری محمد شفیق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی مچھر اور لاروا کے حوالہ سے متعلقہ افسران و سٹاف کی جانب سے انڈرائڈ فونز ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس کا کام مزید بہتر کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں انڈورڈینگی لاروا سرویلنس کے لئے 412ٹیمیں فعال ہیں جبکہ آؤٹ ڈور کے لئے 108ٹیمیں فیلڈ میں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 1747ہاٹ سپاٹس ہیں اور اب تک 1743ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2020ء میں ڈینگی کے 89 مشتبہ کیسز(Suspected Cases)رپورٹ ہوئے ہیں۔اس موقع پرانسداد ڈینگی کے حوالہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و سٹاف میں ڈپٹی کمشنر نے تعریفی اسناد دیں۔
سید آصف علی بخاری تحصیل رپورٹر احمدپورشرقیہ/فاروق