گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی کی ملاقات

141

پشاور،10۔اگست(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ نے پیر کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے اور پوری قوم پاک فضائیہ پر فخرکرتی ہے۔

صائمہ حیات/فاروق