لالہ موسی،30اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طر ح ضلع گجرات میں بھی یو م عا شورہ مذہبی عقید ت واحتر ام کیسا تھ منا یاگیا، یو م عا شور ہ کے موقع پر ضلع بھر میں 42ما تمی جلوس بر آمد ہو ئے جبکہ ضلع بھر میں 107مجالس کا انعقا د کیا گیا۔
گجرات شہر میں یو م عا شورہ کا مر کز ی جلوس شبہیہ ذولجنا ح علم و تعزیہ مر کز ی اما م با ر گا ہ حسینیہ سے پر وفسیر سید سرفراز جعفر ی کی قیا دت میں بر آمد ہو ا، جلو س اپنے روایتی راستو ں شا ہد ولہ گیٹ،تمبل بازار چو ک نو اب سے ہو تا ہو ا میونسپل کارپوریشن آفس کے سا منے پہنچا، جہا ں عز ادران نے نما ز ظہر ین ادا کی بعد از مجلس عزا کا انعقا د کیا گیا جس میں ممتاز ذاکر ین نے واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالی،بعد از جلو س اپنے مقرر راستو ں شا ہ فیصل گیٹ،فوارہ چو ک،جی ٹی ایس چو ک اور ر یلو ے روڈ سے ہو کر پکی گلی سے ہو تا ہو ا اما م با ر گا ہ نو ر پو ر کا ظمیہ میں اختتا م پذ یر ہوا، جہا ں مجلس شا مِ غر یبا ں بر پا ء ہو ئی، جلوس میں عزادران ما تم دا ری،زنجیر زنی اور نو خہ خوانی کر تے رہے اور شہادئے کربلا کو خر اجِ عقید ت پیش کر تے رہے، جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ سبیل اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
ضلع گجرات میں تما م ما تمی جلو س اور مجا لس میں سیکو رٹی کے سخت تر ین انتظا ما ت کیے گئے تھے، ضلع بھر میں گجرات پو لیس کی جا نب سے مجمو عی طو ر پر4000پو لیس آفسر ان و اہلکا روں نے ڈیو ٹی سر انجا م دی، حسا س جلو س اور مجا لس میں پو لیس کے ہمر اہ ر ینجر ز اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی تعینا ت کیے گئے تھے جبکہ مر کز ی جلو س کے راستو ں پر عما رات پر ما ہر نشا ن باز بھی تعینا ت رہے، جلو س میں آنے والے عزادران کی جا مع تلا شی کے بعدجلو س میں داخلے کی اجا زات دی گئی، جلو س میں غیر مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے احسا س اداروں کی جا نب سے سا دہ لبا س میں بھی اہلکا ر تعینا ت رہے،جلو س کی بر آمد گی سے قبل سپیشل بر انچ کی جا نب سے تر بیت یا فتہ کھو جی کتو ں کے ذریعے اورجد ید آلا ت کے ذریعے جلو س کے روٹس کی سکرینیگ کی گئی، جلو س کو ما نٹیر کر نے کیلئے 121کیمرے نصب کیے گئے تھے جن کا مر کز ی کنٹر ول آفس ٹی ایم اے آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بنا یا گیا تھا،جہا ں سے ضلع بھر کے جلوسو ں کا مانیٹر کیا گیا،جبکہ حساس اور مرکزی جلوسوں نگرانی بذریعہ ڈرون کیمروں سے بھی کی گئی۔جلوسو ں کے تما م راستو ں کو خا ر دار تاروں سے سیل رکھاگیا، جلو س کے ہمر اہ واپڈ ہ،ریسیکو1122،فا ئر بر یگیڈ،سو ل ڈیفنس کے ر ضا کا ر بھی ڈیو ٹی سر انجا م سر انجا م دیتے رہے،اس کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے مقرر وقت میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے











