چنیوٹ؛ یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 92 جلوس ، 61 مجالس کا انعقاد ہوا

106

چنیوٹ،30اگست(اے پی پی ): یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 92 جلوس اور 61 مجالس کا انعقاد ہوا، یوم عاشورکا مرکزی جلوس چوک ترکھاناں میں اختتام پزیر ہوا ۔

مجالس اور ماتمی جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ، مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کی واک تھروگیٹس،  میٹل ڈیٹیکٹر اور فیزیکل سرچ کیا گیا، چوک ترکھاناں  مرکزی جلوس میں ایلیٹ فورس کے سنائپر تعینات رہے  جبکہ  یوم عاشورہ کے اہم جلوسوں کی ڈرون کیمرہ سے فضائی نگرانی بھی  کی گئی

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے مختلف جلوسوں کا دورہ کیا  اور مرکزی جلوس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام اداروں کو جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر شاباش دی۔