عید پر شاندار  ڈیوٹی،ضلع  وہاڑی کے عملہ صفائی  کیلئے  فی کس 5ہزار روپے دینے کا اعلان

230

 

وہاڑی ، 03 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر)وقاص رشید نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وہاڑی عید کے موقع پر گرین اینڈ کلین مہم کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت کرنے والے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام سینٹری ورکرز کے لئے فی کس 5 ہزار روپے،سینٹری انسپکٹرز اور سپروائزرز کو نصف تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن بورے والا اور میونسپل کمیٹی میلسی نے بھی ملازمین کی لسٹیں مرتب کر لی ہیں اور آئندہ دو تین روز تک انعام کی رقم انکے اکاونٹس میں منتقل کردی جائے گی۔

 اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید ترین بارشوں  کے دوران بھی عملہ صفائی نے وقت کا خیال کیے بغیر جس جانفشانی سے دن رات کام کیا اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، عملہ صفائی کی کارکردگی پر شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 وی  این ایس،  بورے  والا