عید کے تینوں دن  بلوچستان میں کرونا  کے  صرف 34 کیسز رپورٹ ہوئے ؛ ترجمان حکومت بلوچستان

91

کوئٹہ، 04 اگست (اے پی پی): ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے  کہا  ہے  کہ  عید کے  موقع  پر  حکومت بلوچستان نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے، عید سے قبل مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا، عید کے تینوں  دن  پورے بلوچستان میں  کرونا کے صرف 34 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے کورونا کے پھیلاو کا خدشہ پورے ملک میں تھا، 22جولائی سے اب تک پورے بلوچستان میں کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئے اور گزشتہ پانچ روز سے بلوچستان کے 26 اضلاع سے کوئی کیسز سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  کورونا کی اب تک کی جو صورت حال  ہے وہ حوصلہ افزا ہے ، اب تک کی کورونا کی صورت کو دیکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کی گئی، اگلے پندرہ دن کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اسکولز اور کالجز کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے کورونا کو ختم کرنے کے قریب پہنچے ہیں تاہم کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے شہری احتیاط کریں۔

اے  پی پی /کوئٹہ / محمد بلال اعوان