لاہور: پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کی ٹیم کا مرالہ ہیڈورکس بیراج کا دورہ

125

لاہور، 31اگست (اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کی ٹیم نے مرالہ ہیڈورکس بیراج کا دورہ کیا، دورہ کے دوران حالیہ بارشوں کے پیش نظر مرالہ ہائیڈرو پاور پلانٹ پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ اس وقت مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 54ہزار کیوسک سے کم ہے اور پلانٹ پر صورت حال بالکل نارمل ہے، مرالہ ہائیڈرو پاور پلانٹ اپنی پوری پیداواری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرالہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی صلاحیت 7.64 میگا واٹ ہے۔ پنجاب میں پانی سے بجلی کی پیداوار کے چھوٹے منصوبوں کے لئے 786 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پانی کے ان چھوٹے منصوبوں سے 847 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔