مظفرگڑھ، 4 اگست(اے پی پی):مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اے پی پی /شبر حسن نقوی/نورین











