میرپورخاص؛ شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، ناجائز کنکشن کاٹ دیئے گئے

79

میرپورخاص، 04 اگست   ( اے پی پی) : انچارج ٹاسک فورس حیسکو میرپورخاص  محمد احتشام کی سربراہی میں شہر بھر میں   بجلی چوروں کے خلاف آپریشن  کا آغازکردیا گیا ہے، پہلے روز بڑی تعداد میں ناجائز کنکشن کاٹ دیئے گئے۔

ہیرآباد، کاہو بازار میں بھی  انچارج ٹاسک فورس محمد احتشام کی سربراہی میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں ناجائز کنکشن کاٹے گئے اور کنڈے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیے  گئے ۔

 محمد احتشام نے بتایا کہ  بجلی کی چوری کی شرح بہت زیادہ ہے، شکایات ملنے پر یہاں آپریشن کیا جارہا ہے۔

 اے پی پی /شر/حامد