ملتان؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

102

ملتان، یکم آگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے صفائی کی صورتحال  کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ  کیا

،وہ  باواصفراء روڈ،دولت گیٹ،خونی برج،پاک گیٹ اور حرم گیٹ گئے اور حسن پروانہ کالونی،چوک شہیداں اور ڈیراڈا کا بھی معائنہ کیا ۔

اس موقع پرگفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے  گرینڈ ڈسپوزل آپریشن لانچ کردیا ہے،عید کے موقع پر11ہزار500ٹن سے زائد آلائشیں اٹھانے کی تیاریاں مکمل ہیں، ملتان شہر کو14 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،کمپنی کے 2394 ورکرز ڈسپوزل آپریشن میں حصے لے رہے ہیں، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال300 ورکرز کے اضافے کے ساتھ کمپنی میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس فورس کے جوانوں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں،  ہر گلی محلے سے وزیر اعظم ٹائیگر فورس کی معاونت بھی کمپنی کو حاصل ہے،اس آپریشن میں 420 سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 25 سے زائد افسران آپریشن کو سپروائز کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنی بہترین پرفارمنس کی بناء پر عوام کے دل جیتے گی ،لینڈ فل سائیٹ پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفس میں بھی شکایات سیل قائم کیا گیا ہے،شہری انتظامیہ سےتعاون کریں اور جہاں بھی صفائی بارے شکایت ہو1139 پر اطلاع دیں۔

اےپی پی/ملتان/ قرۃ العین