صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب کی   عوام سے عید سادگی سے گھروں میں منانے کی اپیل

74

پشاور، یکم اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے اپنے گھروں میں منائیں۔

عید الضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عید الفطر میں کوتاہی ہوئی تو کرونا وبا نے ایک ہزار سے زیادہ جانیں نگل لیں مگر اس دفعہ ایسی کوتاہی سے اجتناب کرنا ہے ، اپنی اور اپنے بزرگوں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنی۔ انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے سیاحتی مقامات بند کردئیے  ہیں تاکہ رش نہ بنے اور وائرس کو پھیلنے کاموقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عیدالضحی کو نہایت سادگی اور احتیاط سے منائیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین