واقعہ کربلا ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے؛اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی

117

کوئٹہ،29 اگست (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے  کہا ہے  کہ واقعہ کربلا اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، اس لئے امت مسلمہ کو چاہیے کہ محرم الحرام کے دوران باہمی آہنگی اور بھائی چارے کا بھر پور پرچار کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی  خبر رساں  ایجنسی   اے  پی پی    کو   محرم الحرام کے دوران سیکورٹی  انتظامات  سے   متعلق  اپنے  دئیے  گئے  ایک  ویڈیو پیغام میں  کیا  ۔انہوں نے  کہا کہ مقدس مہینے میں مثالی امن و یکجہتی ، رواداری اور اخوت کا ماحول پیدا کریں اور واقعہ کربلا اور نواسہ رسول کا بھر پوراحترام کریں ۔انہوں نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال اور بے مثال قربانی پیش کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے علماءکرام اور عوام  پر زور دیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران اخوت ، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور مفاد پرستوں کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں علماءکرام کا کردار قابل ذکر ہے۔