وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، عاشورہ محرم کے سیکیورٹی پلان اور اقدامات کا جائزہ

111

کوئٹہ،26 اگست (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عاشورہ محرم کے سیکیورٹی پلان اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکریٹری ماہ جبین شیران، مبین خان خلجی اور چیف سیکریٹری فضیل اصغر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اور دیگر پولیس حکام کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ عاشورہ محرم کے سیکیورٹی پلان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا، ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو ماسک اور دستانے استعمال کرنے کا پابند کیا گیا ہے جبکہ عاشورہ محرم کے جلوسوں کے شرکاءکو بھی ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے، کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس، لیویز، ایف سی اور انتظامیہ نے مشترکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔