پشاور، بی آر ٹی اپریشن سروس مکمل طور پر بحال ہے، عوام کسی بھی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں: مشیر اطلاعات کامران بنگش

144

پشاور، 26اگست(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ زو سروس معطل نہیں کی گئی، عوام کسی بھی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

پشاور میں حیات آباد سٹیشن پر کھڑی بس میں آگ لگنے کے واقعہ بارے بتاتے ہوئے کہا کہ میں خود موقع پر موجود ہوں۔ آگ بی آر ٹی سٹیشن نمبر 28 حیات آباد پر کھڑی بس کی چھت پر لگی۔

کامران بنگش نے کہا کہ واقعہ رونما ہونے کے تین منٹ کے اندر اندر ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔ بس کو خالی کرا کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

سی ای او ٹرانس پشاور اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔