جنرل
سورس:
ملتان،09اگست(اے پی پی):وزیر اعظم ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ترجمان وزیر اعلی پنجاب ندیم قریشی نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا۔
وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم ٹائیگر فورس عمران خان کا بہترین آئڈیا ہے،پوری دنیا میں رضا کاروں کی خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے،دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے شجر کاری بہت ضروری ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں میں ہمارے تمام اداروں کا استحصال کیا گیا، ہمارے ملک میں اب لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ بجلی کا مہنگا ہونا ہے،گزشتہ ادوار میں مہنگے پاور پلانٹ لگانے کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے،شجر کاری سے ماحول کو بارشوں کے لئے ساز گار بنایا جا سکے گا ، پاکستان میں ہونے والی شجر کاری کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے،بلامعاوضہ خدمات فراہم کرنے پر ٹائگر فورس کو سلوٹ پیش کرتا ہوں۔
ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ٹائیگرفورس کو فعال بنایا جائے گا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی قاسم لنگاہ نے کہا کہ رورل ایریا میں بھی پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کی جارہی ہے۔
کمشنر شان الحق نے کہا کہ لگائے گئے پودوں کے تناآور درخت بننے تک ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، وزیر اعظم ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر کڈنی سنٹر میں دو دن کے اندر 25 سو پودے لگائے جائیں گے۔
ڈی سی عامر خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم ٹائیگر فورس نے کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد اور کفالت سنٹرز میں عظیم خدمات پیش کی ہیں، ٹائیگر فورس پلانٹ فار پاکستان مہم میں بھی فعال کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات کی طرف سے ٹائیگرفورس میں پودے بھی تقسیم کئے گئے اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں کڈنی سنٹر میں واک بھی منعقد کی گئی، واک کے اختتام پر مہم کی کامیابی،ملکی سالمیت اور ترقی
و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئ
وی این ایس ، ملتان