ڈیرہ مراد جمالی:سیلابی ریلے سے متاثرہ، بی بی نانی پل کی بحالی پر کام شروع

543

ڈیرہ مراد جمالی،09اگست(اے پی پی): بولان کے علاقے میں گزشتہ روز سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والی بی بی نانی پل کی بحالی پر کام شروع ہو گیا، چوبیس گھنٹے بعد پانی کے بہاو میں کمی آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈمپرز کے ذریعے مٹی اور پتھر ڈالنا شروع کردئیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کچھی کے مطابق آج شام تک چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔

وی این ایس ، ڈیرہ مراد جمالی