وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا

169

اسلام آباد ، 9 اگست (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے باہر پودا لگایا ۔

 اتوار کے روز وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پی آئی ڈی کے باہر ایروکیرا کا پودا لگایا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) شاہیرہ شاہد نے پائن کا پودا لگایا جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس آٰف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد طارق خان، ڈی جی ریڈیو امبرین جان اور کنٹرولر پی ٹی وی کترینہ حسین نے بھی پودے لگائے۔

اے پی پی /ڈیسک/حامد